میڈیا کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عبدالرؤف قیصرانی

  میڈیا کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عبدالرؤف قیصرانی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) ضلع لکی مروت پولیس نے غیر رجسٹر ٹی وی،یوٹیوب اور ویب چینلز کو انٹرویوز  دینے یا کوریج کرانے پر سختی سے پابندی عائد کردی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی  نے کہاہے کہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے مثبت کردار کی بدولت جرائم کی نشاندہی اور روک تھام میں ہمیشہ مدد ملی ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں البتہ سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے غیر رجسٹرڈ پیجز اور چینلز کی وجہ سے انتشار پھیل رہا ہے اور غیر مصدقہ خبروں کی وجہ سے عوام اور آفسران میں اشتعال بھرپا ہورہا ہے لہذا تمام پولیس آفسران اور  اہلکار اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -