سندھ حکومت نے دیگر صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پابندی لگا دی

      سندھ حکومت نے دیگر صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گندم کی دوسرے صوبوں میں منتقلی پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق گندم کی ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک صوبے بھر میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا ہوجاتا ہے جس پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت سندھ نے گندم کی دوسرے صوبوں منتقلی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کے کاروباری افراد سندھ سے گندم خرید کر ذخیرہ اندوزی کیلئے لے جاتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ نے کہاکہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دیگر صوبوں میں منتقلی سے متعلق اطلاعات ملی ہیں، گندم کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے سے آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ منتقلی سے آٹے اور میدے کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ پابندی پر سختی سے عمل کرائیں۔
گندم منتقلی