عید الفطر کی آمد سے قبل پنشنرز کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری

  عید الفطر کی آمد سے قبل پنشنرز کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک میں پاکستان پوسٹ کا کے ڈا کیے بوڑھے پنشنرز کے لیے خوشیوں کا ذریعہ بن گئے۔پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے عید کے باعث ایک ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت پہنچارہے ہیں۔پاکستان پوسٹ نے 3دن میں 3 لاکھ 31 ہزار 197 پنشنرز کو 2ماہ کی پنشن پہنچا دی۔عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائیگی، بوڑھے پنشنرز نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کا شکریہ ادا کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران اس احسن اقوام کو سراہا۔پنشن کی تقسیم کے دوران پاکستان پوسٹ عملے اور پنشنرز کی صحت وسلامتی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے،واجبات کی تقسیم میں ملازمین کے ساتھ سینئر ترین عہدیدار اور افسران بھی پیش پیش ہیں۔بزرگ پنشنرز کے ساتھ عوام نے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔
پنشن کی فراہمی