نوشہرہ، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، غیر معیاری آئل بنانے والی 2فیکٹریاں سیل

  نوشہرہ، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، غیر معیاری آئل بنانے والی 2فیکٹریاں سیل

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے غیر معیاری آئل بنانے والے دو فیکٹریاں کو سیل کر دیا، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہاجر ہ سمیع نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیدو اور آدم زئی میں دو غیر معیاری آئل بنانے والی فیکٹریوں پر چھا پہ مذکورہ فیکٹریوں میں چربی, فیڈ اور دیگر مضر صحت اشیاء سے آئل بنایا جاتا تھا03 ملزمان سجاد خان, حیات اللہ اور قیصر خان کو گرفتار کر کے جیل بیھج دیا گیافیکٹریوں میں چربی, فیڈ اور دیگر مضر صحت اشیاء سے آئل بنایا جانے کے بعد مختلف بیکریوں میں استعمال کے لئے بھیجا جاتا۔ ملزمان سے بیکریوں کی تفصیل لی جا رہی ہے۔ دو نوں جعلی آئل فیکرٹریوں کو سیل کر دیا اب فیکٹری مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی طرف سے مذکورہ کاروائیاں اسی طرح جاری رہی گی۔ تاکہ عوام الناس کو پاک و صاف اشیاء خوردنوشی کی فراہمی یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -