دیرلویر،مزید 16افرا د میں کورونا وائرس کی تصدیق
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)دیرلویر،مزید 16افرا د میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،محکمہ صحت کے پانچ ااہلکار شامل،ضلع بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 96ہو گئی فوکل پرسن وڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرارشادعلی کے مطابق نئے کیسز کا تعلق تیمرگرہ،دشخیل،بلامبٹ،ملاکنڈ اور منڈا سے ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 52ٹسٹوں کے نتایج ہو ئے جس میں ایک ہی دن میں 16نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد دیرلویر میں کنفرم مریضوں کی تعداد 94ہوگئی ہے