چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے نقد رقم دینے کا اعلان

      چھت گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے نقد رقم دینے کا اعلان

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) الخدمت فاونڈیشن دیرلویر کی جانب سے پٹو تالاش میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے باپ اور دو بیٹیوں کے لواحقین کے لئے ایک لاکھ روپے کیش دینے،گھر کی دوبارہ تعمیر اور مرحوم کے دو بیٹوں کے تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے اعلانات،الخدمت فاونڈ یشن دیرلویرکے سرپرست اعلی و امیر جماعت اسلامی دیرلویر اعزازالملک افکاری نے گزشتہ روز اپنے ٹیم کے دیگر ارکان ضلعی صدر الخدمت فضل محمود،سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجنیئریعقوب الرحمٰن، تحصیل امیر مولانا جاوید اقبال و دیگرکے ہمراہ دورہ افتادہ علاہ پٹو تالاش کا دورہ کیا،انہوں نے مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے نذیر خان خان اور اُ ن کے دو بیٹیوں کے وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،اعزازالملک افکاری نے اس موقع پر فوڈ پیکج فراہمی کے سا تھ سا تھ حادثہ کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والے گھر کی دوبارہ تعمیر،مرحوم کی بیوہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دینے کیسا تھ سا تھ دو یتیم بچوں کو تعلیمی سفر اخراجات الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے پورا کرنے کا اعلان کیا۔اعزازلملک کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی مکمل بحالی تک کوشش جاری رہینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -