لکی مروت،تیز بارش اور ژالہ باری،فصلوں اور باغات کو نقصان

  لکی مروت،تیز بارش اور ژالہ باری،فصلوں اور باغات کو نقصان

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)گزشتہ روز ضلع لکی مروت میں تیز بارشوں اور ژالہ باری سے چنا، گندم،سبزیوں اور میوہ جات کی باغات لٹ گئی جبکہ کئی علاقوں کی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جس سے کسانوں کی سال بھر کی محنت ضائع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدیگر علاقوں کی طرح یہاں ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں تیزبارشیں اور ژالہ باری ہوگئی جس میں تحصیل نورنگ اور ملحقہ علاقوں سمیت لنڈیوا،وانڈہ میرحسن۔وانڈہ شیخ منصور اور وانڈہ گلزاری سمیت دیگر مقامات پر چنا،گندم،سبزیوں اورمیوہ جات کی باغات کومکمل طورپرضائع کردی جبکہ کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔متاثرہ علاقوں کے کسانوں نے موجودہ میں بارشوں کونقصان دہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان سے ہماری سال بھر کی محنت ضائع ہوگئی ہے کسانوں نے صوبائی حکومت اور لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع لکی مروت کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کے لئے بڑی پیکج کااعلان کیاجائے تاکہ کسانوں کو ہونیوالی نقصانات کا ازالہ ہوجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -