شیر گڑھ،لوند خوڑ میں ایک اور شخص کرونا کا شکار،تعداد 3 ہوگئی

شیر گڑھ،لوند خوڑ میں ایک اور شخص کرونا کا شکار،تعداد 3 ہوگئی

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ میں ایک اور شخص کرونا کا شکار ہوگئے لوند خوڑ میں کرونا مریضوں کی تعداد تین ہوگئی اس پہلے ماسٹر شیر محمد اور ڈینٹل ٹیکنیشن برہان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ گلشن آباد کے رہائشی محمد نسیم ولد چمنے کو گذشتہ کئی دنوں سے سانس اور بخار کی تکلیف تھی جب ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو کرونا پازیٹیو نکلا جنہیں فوری طور لوند خوڑ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول کی نگرانی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان آئسولیشن منتقل کیا گیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زاہد کمال کی نگرانی میں متاثرہ شخص کے محلے میں حفاظتی سپرے کیا گیا یاد رہے کہ اس ہفتے میں لوند خوڑ میں کرونا کا یہ تیسرا کیس ہے جو مثبت آیا اس سے پہلے ماسٹر شیر محمد اور ڈینٹل ٹیکنیشن برہان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -