شیر گڑھ،خون سفید ہوگیا،بھائی نے بھائی کا قتل کردیا

  شیر گڑھ،خون سفید ہوگیا،بھائی نے بھائی کا قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) تھانہ لوند خوڑ کے حدود پرخو ڈھیرئی میں افطاری کے وقت زبانی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پرخو ڈھیرئی ستار آباد میں افطاری کے وقت بشیر خان ولد محمد نذیر کا اپنے بھائی صدام ولد محمد نذیر سے زبانی تکرار ہوئی اس دوران ملزم صدام نے طیش میں آکر اپنے بھائی بشیر خان پر فائر کھول دیا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے فوری طور پر زخمی بشیر خان کو علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا لوند خوڑ پولیس نے مقتول کے بھائی اقبال ولد نذیر کی رپورٹ پر ملزم صدام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی