ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کے ڈاکٹروں اور عملہ میں کورونا حفاظتی کٹس تقسیم

ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کے ڈاکٹروں اور عملہ میں کورونا حفاظتی کٹس تقسیم

  

رستم(نمائندہ پاکستان) او ایس ڈی آئی آگنائزیشن کی طرف سے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کے ڈاکٹروں اور عملہ میں کورونا حفاظتی کٹس تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق او ایس ڈی آئی ضلع مردان کے ہیڈ سجاد سید نے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کے انچارج ڈاکٹر سعد کو 25 عدد کورونا حفاظتی کٹس حوالہ کیئے ان کٹس سے اوقات ڈیوٹی مریضوں کے طبی معائنہ کے دوران تسلی سے ہو سکے گا۔ اس موقع پر میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہو او ایس ڈی آئی ضلع مردان کے ہیڈ سجاد سید نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز صف اول میں کام کر رہے ہیں اس کی تحفظ بحثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری اور بنیادی حق ہے او ایس ڈی آئی آرگنائزیشن کی طرف سے رستم ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کو 25 عدد خفاظتی کٹس مہیا کر دیئے تاکہ کسی بھی مریض کا معائنہ کرنے میں کوئی دشواری سامنے نہ آئے اور ڈاکٹرز بھی موجودہ صورتحال میں محفوظ رہ سکے آخر میں انہوں نے کہا کہ او ایس ڈی آئی موجودہ صورتحال میں کورونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے چاہے وہ راشن کی صورت میں ہو یا حفاظتی کٹس کی شکل میں۔ ہسپتال عملہ نے ہیڈ سجاد سید کے اقدام کو شاندار الفاظ سراہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -