صوابی،زبانی تکرار پر فائرنگ،نوجوان جاں بحق
صوابی(بیورورپورٹ)موضع شیخ جانہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ عثمان سید سکنہ شیخ جانہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شام مبینہ طور پر حسن، شیراز اور ان کے والد رحیم زادہ نے میرے پھوپھی زاد بیٹے شایان ولد واقف خان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا رپورٹ میں وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔