سرائے نورنگ،اراضی تنازعے پر دینی مدرسہ کا قاری قتل

  سرائے نورنگ،اراضی تنازعے پر دینی مدرسہ کا قاری قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ تجوڑی کی حدودآدمزئی میں اراضی کے تنازع پرمبینہ ملزمان نے دینی مدرسہ کے قاری کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔اس سلسلے میں تجوڑی پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ آیازخان ولدنوازخان سکنہ خوئیدادخیل آدمزئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ شب عشاء کے وقت اپنے بیٹے قاری مرادعلی کے ہمراہ اپنی دینی مدرسے کے مین گیٹ پرموجودتھے بیٹاقاری مرادعلی وضومیں مصروف تھے کہ اورمدرسے کی بجلی بلب آن تھے کہ مبینہ ملزمان گل نوازاورمحمدنوازپسران شادی خان اورزرگل ولدمحمدنوازسکنہ خوئیدادخیل آدمزئی بہ مسلح نمودارہوکرہم پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اُن کابیٹاقاری مرادعلی جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ اراضی کاتنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔