جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،منشیات فروش گرفتار

  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن،منشیات فروش گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش رُخسار ساکن صوابی 4050گرام چرس اور 30گرام آئس جبکہ عطاء الرحمن ساکن پابینی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3040گرام چرس برآمد کیے گئے۔ صوابی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش رُخسار اور عطاء الرحمن کو گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان کچھ عرصہ سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیے ہیں۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر صوابی پولیس نے منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اسی طرح جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان اور سب انسپکٹر نذر محمد نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رخسار اور عطاء الرحمن کو گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -