وفاقی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر نہ ڈالے: رحیم داد خان

  وفاقی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر نہ ڈالے: رحیم داد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر نہ ڈالے سندھ حکومت اور بھٹو خاندان کے خلاف غلط زبان استعمال نہ کریں اور محتاط رہے شبلی اپنے اوقات میں رہے اور اخلاق کا دامن نہ چھوڑے18ویں ترمیم میں تبدیلی کا ہر کوشش متحدہ اپوزیشن ناکام بنائیں گے موجودہ حکومت کو سب سے بڑا خطرہ اپنے ممبران سے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ ہاتھیان ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی آڑ میں غیر مستحق لوگوں کو نوازا گیا جبکہ مستحق لوگوں کو احساس پروگرام سے محروم کیا گیا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا قومی اسمبلی میں اپوزیشن اکثریت میں اور متحد ہے اور حکومت کا ہر حربہ ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے عمران خان کی حکومت میں لوگوں کو بے روز گار کیا گیا اور تجاوزات کی آڑ میں غریب عوام کو بے گھر کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے