ٹانک پولیس کا گودام پر چھاپہ‘ غیر ملکی مصنوعات برآمد

  ٹانک پولیس کا گودام پر چھاپہ‘ غیر ملکی مصنوعات برآمد

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس نے سمگلروں کے گودام پر چاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا غیرملکی بادام، پان سپاری، غیرملکی سگریٹ،صابن ٹرک عملہ سمیت حراست میں لیکر کشٹم حکام کے حوالے کردیا، غیرملکی مصنوعات سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ آئی ڈی بم بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق بروز اتوار سہ پہر 6 بجے کے وقت ٹانک پولیس نے گل امام کے مقام پر ناکہ بندی کرکے گھاس سے لوڈ ٹرک نمبر EA3006 کو روک کر تلاشی کے دوران گھاس کے نیچے چھپانے گئے 130 بوری امریکی بادام برآمد کی جس کے بعد پولیس نے ٹرک عملے سے تفتیش کرکے غیرملکی مصنوعات کی گودام کا پتہ لگایا جس پر ڈی پی او محمد عارف نے ڈی ایس پی عمردارز، ڈی ایس پی محمد اقبال بلوچ اور ایس ایچ او فھیم ممتاز کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دے کر سمگروں کے گوداموں پر چاپہ مارنے کی ہدایات جاری کی، جس پر پولیس کی بھاری نفری نے وزیرستان روڈ پر واقع خان مارکیٹ پر چاپہ مارکر مارکیٹ کے خفیہ گوداموں سے 300 بوری امریکی بادام 30 بوری پان سپاری، 86 کاٹن غیرملکی سگریٹ،32 کاٹن غیرملکی ڈاو صابن، 20 بوری مونگ پلی، اور کوالٹی کے غیرملکی مچھر دانی، ٹینت سمیت گودام سے دو ہینڈ گرنیڈ ائی ڈی بم بھی برآمد کیئے، پولیس حکام نے حراست میں لیا ہواغیر ملکی مصنوعات کو مقامی کشٹم حکام کے حوالے کردیا جبکہ دو آئی ڈی بموں کو بی ڈی آیس پولیس ٹیم کے حوالے کرکے ناکارہ کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -