تخت بھائی،ایک ہی روز میں 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

تخت بھائی،ایک ہی روز میں 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)کورونا وائرس کی تحصیل تخت بھائی میں پے درپے حملے۔ ایک ہی روز میں چارافراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ عوام میں مزید حوف و ہراس پھیل گیا۔ اتوار کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ مریض تخت بھائی کے شہری علاقہ شریف آباد کے رہائشی حاجی محمد حیات ولد گلاب عمر 70سال،زرفروش خان ولد فرید خان عمر 47سال سکنہ چندر پار، وار ث خان ولد گل رحمان عمر 45 سال سکنہ مدے بابا اور مسماۃ زیبہ عمر32سال ذوجہ برہان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ کورونا وائرس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی کے ایم ایس ڈاکٹر کچکول، ڈاکٹر قاسم شاہ، دیگر میڈیکل ٹیم اور ٹی ایم اے انتظا میہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھرانوں کا معائینہ کرکے وہاں کلورین سپرے کے بعد گھر کے باقی ماندہ افراد کو گھر میں قرنطین کر دیئے اور کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کو گھر میں قرنطین کردیا جبکہ با قی ماندہ تین افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیئے گئے۔ یاد رہے کہ متاثرہ خاتون مسماۃ زیبہ کے شوہر برہان جو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تخت بھائی کے ڈینٹل ہے وہ بھی چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -