مہمند،84 کنال اراضی پر زیر کاشت پوست کی فصل تلف

  مہمند،84 کنال اراضی پر زیر کاشت پوست کی فصل تلف

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، اپر پڑانگ غار کی دور افتادہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں 84 کنال اراضٰ پر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف۔ مجموعی طور پر جاری آپریشن میں 4010 کنال افیون کی فصل کو اُکھاڑ کر ختم کیا گیا ہے۔ ڈی پی او مہمند۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل اپر پڑانگ غار کے دور افتادہ دشوار کزار پہاڑی علاقوں شگئی، مندل، تالو کھیتوں میں خفیہ طور پر 84 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی تیار فصل کو مہمند پولیس آفسران، مہمند پولیس فورس اور مقامیہ لوگوں نے مشترکہ طور پر ماہ رمضان میں اہم دینی فریضہ سمجھ کر منشیات کی بیخ کنی کیلئے تلف کیا۔ آر پی او مردان ریجن شیر اکبر خان کی ہدایت پر اور ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کی زیر نگرانی 26 روز سے کاروائی جاری ہے۔ ڈی پی او مہمند نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 4010 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو تلف کیا گیا ہے۔ میدانی علاقوں کے بعد اب پہاڑی علاقوں میں بھی مہمند پولیس پوست تلفی کیلئے مصروف عمل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -