دیر بالا میں جنگلات کا تحفظ اور ایمانداری فارسٹ اہلکار کو مہنگی پڑ گئی

  دیر بالا میں جنگلات کا تحفظ اور ایمانداری فارسٹ اہلکار کو مہنگی پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دیر بالا(نمائندہ پاکستان) دیر بالا میں جنگلات کا تحفظ اور ایمانداری فارسٹ اہلکار کو مہنگی پڑ گئی۔ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ٹمبر گاڑی نہ چھوڑنے پرفارسٹ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جٹکوٹ چیک پوسٹ پر تعینات فارسٹ گارڈ تابع اللہ نے غیر قانونی طریقے سے سمگل شدہ ٹمبر گاڑی پکڑ لی اس دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل ثاقب نے انہیں کہا کہ گاڑی کو چھوڑ دیا جائے لیکن فارسٹ گارڈ تابع اللہ نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے اسے چھوڑنے سے انکار کردیا۔ جس پر فارسٹ گارڈ کو معطل کرنے کی دھمکیاں دی گئی لیکن فارسٹ گارڈ نے مزاحمت کرتے ہوئے تما م تفصیل سوشل میڈیا پر دے دی جس کے بعد اے اے سی نے سیخ پا ہوکر ایماندار فارسٹ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تابع اللہ نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس سارا ثبوت موجود ہے اور انہوں نے میڈیا کو اس حوالے سے مبینہ ریکارڈنگ بھی دکھائی۔جبکہ سمگل شدہ ٹمبر گاڑی کے تصاویر بھی دکھائی۔جسے شرینگل انتظامیہ نے دودن تحویل میں لینے کے بعد غیر قانونی طور پر چھوڑ دیاتھا۔تابع اللہ نے صوبائی حکومت،چیف سیکرٹری اور کمشنر ملاکنڈ سے انصاف کا مطالبہ کیا۔