ڈیرہ میں پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف کارروائی،جرمانے عائد

  ڈیرہ میں پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف کارروائی،جرمانے عائد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیرکی ہدایت پرتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی ضلع بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس سے انحراف کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں، اوگرا کے مقررکردہ نرخوں سے زائد پر پیٹرول کی فروخت پرمجموعی طور پر95ہزار روپے کے جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومت اور اوگرا کے مقررہ نرخوں سے زائد ریٹ پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور پیمانے کی شکایات پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیرکی ہدایات پرتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع بھرمیں پٹرول پمس پر چھاپے مارے۔ جہاں پٹرول کی مقدار اور معیار کے ساتھ ساتھ قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مقرر کردہ سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ضلع بھر کے مختلف پٹرو ل پمپس کو مجموعی طور پر95ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیرنے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -