ہنگو،مقامی نوجوانوں کی طرف سے متاثرہ خاندانوں میں پیکج تقسیم

  ہنگو،مقامی نوجوانوں کی طرف سے متاثرہ خاندانوں میں پیکج تقسیم

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو کے مقامی نوجوانوں کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم،راشن پیکج پاسکلے،گنجانو کلے،سیدان بانڈہ کے ضرورت مندوں میں تقسیم کیے گئے،ازمائش کے ایام میں غریب کا روز گار ختم ہو گیا ہے مخیر حضرات مستحقین کی عملی مدد کر کے قرب الٰہی کے حق دار بن سکتے ہیں،پہلے بھی راشن تقسیم کر چکے ہیں یہ سلسلہ ہر حال میں جاری رکھیں گیے۔ظفر حسین،شیر محمد،سید گلفام،سید عدیل اور دیگر کا عزم۔تفصیلات کے مطابق ہنگو سٹی کے نوجوانوں ظفر حسین،شیر محمد،سید گلفام حسین،ارسلان،سید عدیل،وقاص علی،عاطف علی اور دیگر نے اپنی مدد آپ کے تحت کورناسے متاثرہ ضرورت مند خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس عظیم مشن کے دوسرے حصے میں انہوں نے پاسکلے،گنجانو کلے،علی آباد اور دیگر علاقوں کے مستحقین میں راشن پیکج تقسیم کیے۔راشن پیکج میں اٹا،چینی،مشروبات،دودہ،چائے،صابن اور دیگر سامان شامل ہے۔ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم۔نے انتہائی رازداری سے مستحقین کا پتہ لگایا اور پھر خاموشی سے یہ سامان ان خاندانوں کے گھروں تک پہنچایا ہے اور یہ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھیں گیے۔ارسلان،ظفر حسین اور دیگر نے مخیر حضرات سے استدعا کی ہے کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہمیں مصیبت زدہ خاندانوں کی عملی دلجوئی اور مدد کا درس دیتی ہے اور یہ عظیم عبادت ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -