ضلع مہمند میں کورونا وباء سے چاروں مریض صحت یاب

  ضلع مہمند میں کورونا وباء سے چاروں مریض صحت یاب

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند میں کورونا وباء سے چاروں مریض صحتیاب۔ مختلف علاقوں کے 12 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجوا دیئے گئے۔ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور سماجی فاصلہ رکھ کر تدارک ممکن ہے۔ ڈی ایچ او مہمند۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی خواجہ وس کور میں 15 اپریل کو کورونا سے معمر شخص کی پہلی موت کے بعد متاثرہ خاندان کے چار افراد کو رونا رزلٹ مثبت آیا تھا۔ محکمہ صحت کی جانب سے گھر کو قرنطینہ قرار دیکر طبی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران متاثرہ خاندن کے تین خوانین اور ایک مرد کانتیجہ منفی آکر مکمل صحت یاب قرار دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مہمند ڈاکٹر محمد حیات خان آفریدی نے بتایا کہ ضلع مہمند کے کورونا میں مبتلا چاروں مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ تاہم ضلع مہمند کے مختلف علاقوں سے مزید 12 مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹیر بھیجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس مہلک وباء سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنا انتہائی لازمی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -