سمارٹ لاک ڈاؤ ن میں ایس او پیز پر عمل لازم ورنہ بڑا نقصان ہو گا: گورنر پنجاب

سمارٹ لاک ڈاؤ ن میں ایس او پیز پر عمل لازم ورنہ بڑا نقصان ہو گا: گورنر پنجاب

  

لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن میں ایس اوپیز پرعمل لازم ہے ورنہ مزید نقصان ہوگا،کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیساتھ ساتھ حکومت چاہتی ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے امدادی پیکج اور کورونا کے باعث نے بے روزگار ہونے والوں کی فی کس12ہزار مالی مدد کا حکومتی فیصلہ عوام دوستی کا ثبوت ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

گے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور حاجی محمد رمضان سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے جہاں ہزارں افراد کو صحت کے مسائل ہیں وہاں پاکستان کو معاشی طور پر شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے اور پاکستان میں بزنس کیمونٹی کونقصان ہورہا ہے اس لیے ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کر رہے ہیں لیکن اگر سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران صنعتوں سمیت دیگر شعبوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں ہوں گے تو اس سے کورونا کی وباء مزید تباہ کن صورتحال اختیار کر سکتی ہے اس لیے لازم ہے کہ ہرجگہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ احساس پروگرام کے اندر الگ پورٹل پر بے روزگار لوگ اپنی رجسٹریشن کرکے بارہ ہزار فی کس امداد حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بھلائی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چودھری سرور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -