حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے:محمد ندیم قریشی

  حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے:محمد ندیم قریشی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور وہ ریاست کے اس اہم ترین ستون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صحافی برادری نئے پاکستان کی تشکیل میں حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزادی رائے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی صحافی برادری کے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

ساتھ ہیں اور انہوں نے سابقہ ادوار کے میڈیا کے بقایاجات کی ادائیگی کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ سلجھایا ہے،وہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے اپنے اٹھارہ ماہ کے دور اقتدار کے دوران خود پر کی گئی تنقید کا بھی سامنا کیا ہے،اس کے علاوہ انہوں نے اپنے صحافی بھائیوں کے لئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کا بھی اجرا کیا ہے تاکہ صحافیوں کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور فرائص کی ادائیگی کے دوران انہیں مکمل تحفظ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے صحافیوں بالخصوص پاکستانی صحافی برادری کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر نئے پاکستان کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہمارا ملک دنیا میں اپنا نام روشن کر سکے۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -