ضلع ملتان: 39ناجائز منافع خور گرفتار‘33جیل روانہ’’مگر مچھ“ محفوظ

ضلع ملتان: 39ناجائز منافع خور گرفتار‘33جیل روانہ’’مگر مچھ“ محفوظ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر‘سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں 39ناجائز منافع خور گرفتار‘33جیل پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ 24گھنٹوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ان 24 گھنٹوں کے دوران 39 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا۔6 گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ33کوسمری ٹرائل کے ذریعے جیل بھیجا گیا۔ناجائز منافع خوروں کو 2لاکھ29 ہزار5سوروپے جرمانہ(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

بھی کیاگیا۔اس دوران 24گھنٹوں میں 764 دکانوں کو چیک کیا گیا،159دکاندار گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے۔ علاوہ ازیں خراب موسم اور اتوار کی چھٹی کے باوجود ضلعی انتظامیہ گزشتہ روز اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے سرگرم رہی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سب رجسٹرار کامران بخاری نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز منیس بھی ان کے ہمراہ تھے۔سب رجسٹرار نے سبزی اورفروٹ کے آکشن کو مانیٹر کیا،آڑھتیوں اور بیوپاریوں سے سبزی اور پھلوں کی طلب اور رسد بارے گفتگو کی۔ڈس انفکشن ٹنل اور ہاتھ دھونے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔سب رجسٹرار کامران بخاری نے سبزی منڈی کے وزٹ کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش بھی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لیموں کے نرخوں میں کمی آئے گی،رپورٹ میں سب رجسٹرار نے ڈس انفکشن ٹنل کی لوکیشن پر اعتراض اٹھادیا ہے کہ ٹنل کی غیر مناسب جگہ پر تنصیب کی وجہ سے شہری اور بیوپاری اس سے مستفید نہیں ہو پا رہے۔اس بارے میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پرچون فروشوں اور چھوٹے دکانداروں کو تختہ مشق بنایا گیا ہے‘ اصل کارکردگی تب ہوگی جب بڑے گراں فروشی کی جڑ ”مگر مچھوں“پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -