آزادی صحافت کیلئے جانیں قربان کرنیوالے جرنلٹس کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا‘ بہاولپور کی مختلف سیاسی،سماجی شخصیات کا خراج تحسین

  آزادی صحافت کیلئے جانیں قربان کرنیوالے جرنلٹس کی خدمات کو یاد رکھا ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرپیشہ وارانہ صحافتی خدمات کے دوران اپنی جانیں تک قربان کرنے والے نامور صحافیوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

ضلع بہاول پورکے صدر سیدتحسین گردیزی‘سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی بہاول پور ملک اصغرجوئیہ‘ عدیل اسلم‘ رابعہ ملک‘ ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری‘ صوبائی رہنما جے یوآئی پنجاب علامہ شفقت الرحمان‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق ضلعی صدر شاکرمرزا‘ خان محمدحسین آزاد‘پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر فرزندعلی گوہیر‘صادق دوست موومنٹ کے چیرمین فرخ رفیع عباسی‘ بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنماساجد مفتی‘ صوبہ بہاول پوراتحادکی رہنما آسیہ کامل‘ ضلعی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بہاول پور شاہ محمدچنڑ‘ سینئرنائب صدرفاروق مغل‘ بحالی صوبہ بہاول پورکے رہنما ملک سعیدچنڑفریدی‘ سابق صدر بہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفرشریف‘چیرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپیرز(آباد)ملک اعجازاحمدارائیں اسیررہنما تحریک بحالی صوبہ بہاول پور اجمل ملک‘مرکزی صدرانجمن تاجران بہاول پور اسلم خان‘ نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر تمام پرنٹ اور الیکٹرانگ میڈیا مالکان،پریس کلب کے ممبران،اینکرز،ایڈیٹرز،کالم نگار،نمائندگان اور پریس فوٹو گرافرز کو دلی مبارکباد دی ہے اور پیشہ وارانہ صحافتی خدمات کے دوران اپنی جانیں تک قربان کرنے والے نامور صحافیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اورکہاکہ دنیا آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور ملک کے اس اہم ستون سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود اور انکے جان و مال کے تحفظ پر بھرپور یقین رکھتی ہے کیونکہ آمریت کے دور میں صحافیوں نے بھی کوڑوں کی سزائیں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی،آزادی صحافت، جمہوریت کے قربانیاں دینے والے، کرپشن کے ناسور کو بے نقاب کرنے اور مظلوم کی آواز بننے والے صحافی قوم کے ہیرو ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -