مظفر گڑھ‘ کرونا وائرس کا لوکل ٹرانسمیشن کیس‘ شہر میں سنسنی‘ اہل خانہ کے 3افراد کا بھی ٹیسٹ پازیٹو‘ انت ظامیہ متحرک‘ گھر سیل

مظفر گڑھ‘ کرونا وائرس کا لوکل ٹرانسمیشن کیس‘ شہر میں سنسنی‘ اہل خانہ کے ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)شہر میں کرونا وائرس لوکل ٹرانسمشن کا پہلا کیس سامنے آنے پرشہر میں سنسنی پھیل گئی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کے اہلخانہ کے تین افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

تفصیل کے مطابق شہر کے وسط میں واقع گنجان آباد علاقے محلہ شیخوپورہ میں چونے والی گلی کے رھائشی وسیم بھٹہ میں کرونا وائرس کی علامات ظاھر ھونے پر ٹیسٹ کرایا گیا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے پر دیگر اھلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے جن میں سے 3 افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ھو گئی ھے متاثرین کو طیب اردگان ھسپتال مظفرگڑھ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ھے جبکہ دیگر اھلخانہ جن کے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئی ھے انھیں گھر میں قرنطینہ کرنے کی ھدائت کی گئی ھے کرونا وائرس کے مزکورہ کیسز کی اطلاع ملنے پر شہر بھر میں سنسنی پھیل گئی ھے اور لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر زیادہ موثر طریقے سے عمل کرنا شروع کر دیا ھے انتظامیہ نے محلہ شیخوپورہ کی چونے والی گلی جہاں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کا گھر واقع ھے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ھے

گھر سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -