میلسی میں چھاپہ‘ گندم سے بھری 2ہزار بوریاں‘ بغیر پرمٹ جانیوالا ٹرک ضبط تحقیقات شروع‘ مافیا کو وارننگ

      میلسی میں چھاپہ‘ گندم سے بھری 2ہزار بوریاں‘ بغیر پرمٹ جانیوالا ٹرک ضبط ...

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میلسی شہزاد جعفری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرگندم سے بھری 2ہزار بوریاں اور بغیر پرمٹ جانے والا گندم سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا۔ تفصیل کیمطابق ٹبہ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سلطانپور میں افتخار الحسن نامی بیوپاری نے غیر قانونی طور پر گندم کی 2 ہزار سے زائد بوریاں ذخیرہ کر رکھی تھیں اطلاع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شہزاد جعفری نے چھاپہ مار کر غیر قانونی خریدی گئی گندم تحویل میں لے لی جبکہ بغیر پرمٹ ضلع وہاڑی کی حدود سے باہر جانیوالے ٹرک کو بھی انہوں نے گندم سمیت تحویل میں لے لیا اور تحویل میں لی گئی گندم محکمہ خوراک کے گوداموں میں بھجوا دی گئی۔

ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -