پولیس رویوں میں مثبت تبدیلی کیلئے اقدامات انتہائی ضروری‘ وسیم احمد خان

  پولیس رویوں میں مثبت تبدیلی کیلئے اقدامات انتہائی ضروری‘ وسیم احمد خان

  

وہاڑی (بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہاہے کہ پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور مورال کو بلند کرنے کے لئے پولیس ویلفئیر اور سنیئر و جونیئر افسران کے درمیان انٹرایکشن انتہائی ضروری ہیتاکہ پروفیشنلزم ورکنگ میں مزید بہتری لائی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس وہاڑی میں منعقدہ تقریب کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیاڈی پی او آفس آمد کے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

موقع پر وہاڑی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید, وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خاں کچھی, ایم این اے طاہراقبال, ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ, ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل اور ایس ڈی پی اوز, بھی موجود تھے تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر کے ویڑن کے مطابق پولیس ملازمین کی ویلفئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے ہمراہ دوسرے مرحلے میں 574پولیس اہلکاران کو مفت راشن تقسیم کیااس سے قبل ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں میں 977پولیس کنسٹیبلان اور ہیڈ کنسٹیبلان کو بالکل مفت راشن تقسیم کیا گیا. اس موقع پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیرکے ویڑن کے مطابق پولیس ملازمین کی ویلفئیر اولین ترجیح ہیکانسٹیبل محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں موجود حالات میں پولیس دگنی دلچسپی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہی ہیراشن فراہمی کا مقصد ان پولیس ملازمین کی استعداد کار بڑھانا ہے بعد ازاں آر پی او ملتان وسیم احمد خان ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاران کے ساتھ افطار بھی کیا آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے پولیس ملازمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اوراس وقت آپ بھی اپنی فیملی سے دورہیں تا ہم خوشی اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر ایک فیملی کی طرح افطاری کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سینئر اور جونیئر افسران کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کیلئے مورال بلند کرنے والی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ محکمہ پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور ہم سب کا مقصد نیک نیتی سے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرناہے۔ اس موقع پر آر پی او ملتان نے پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور ان حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔

وسیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -