ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ڈکیتی کے دوران فائرنگ‘ بچہ زخمی

ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ڈکیتی کے دوران فائرنگ‘ بچہ زخمی

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے ٹھوکر نواب پور میں پانچ مسلح ڈاکو نذر حسین کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے گھر سے پانچ تولے کے زیورات اور 80 ہزار روپے چھین لئے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس بارہ سالہ بچہ سعود زخمی ہوگیا اسے نشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا زکریا(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

پولیس کے علاقے میں محمد اقبال سے یعقوب اور صابر وغیرہ نے ایک لاکھ 35 ہزار روپے، قطب پور پولیس کے علاقے میں نعمان سے موٹرسائیکل، ممتاز ا?باد پولیس کیعلاقے میں محمد قاسم سے موٹرسائیکل اور نیوملتان پولیس کیعلاقے میں محمد ماجد خان سے دو عدد موبائل فون چھین لئے چہلیک پولیس کیعلاقے سے نوید احمد اوردیگر 8 افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے چہلیک پولیس کیعلاقے سے عبدالباسط کا موٹرسائیکل، جلیل ا?باد پولیس کیعلاقے سے محمد وقاص کا موٹرسائیکل، مظفرا?باد پولیس کیعلاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا سامان، مخدوم رشید پولیس کیعلاقے سے ریاض حسین کی گائے، بستی ملوک پولیس کیعلاقے میں محمد سلیم کی دکان سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان، گلگشت پولیس کیعلاقے سے نعیم شاہد کا موبائل فون اور قسور عباس کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے سے محمد ساجد کا موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کیعلاقے سے محمد سرفراز کا موٹرسائیکل اور مستنصر حیدر کی دکان سے نقدی چوری کرلی گئی نیوملتان پولیس کیعلاقے سے محمد حما د کا موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں محمد کاشف کی ورکشاپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان، علی خان کی دکان سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان اور بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد نعیم کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود سبزی منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،مسلح ڈاکوؤں نے ٹھیکیدار پر فائرنگ کی اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -