لاک ڈاؤن میں نرمی‘ دکانیں اوپن حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی معمول

  لاک ڈاؤن میں نرمی‘ دکانیں اوپن حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے مسئلے پر جزوی لاک ڈاؤن‘ مارکیٹوں و محلوں میں دفعہ144کی دھجیاں بکھیر دی گئیں‘ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مسئلے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

پر حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر لاک ڈاؤن اور دفعہ144کا نفاذ کیا ہے لیکن اس کے برعکس ملتان میں سبزی منڈی‘ غلہ منڈی سمیت مارکیٹوں میں لاک ڈاؤن اوردفعہ144کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ دھکم پیل ہے‘رش کے باعث ٹریفک جام ہے اور لوگوں کا گزرنا محال ہے‘اس کے علاوہ مارکیٹوں اور بازاروں میں دکانیں بظاہر بند ہیں مگر اندر گاہک مردوں اور عورتوں کو داخل کرکے باہر تالے لگادئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف کارخانے اور فیکٹریاں بھی کھلی ہیں جہاں کر ونا سے بچاؤ کے حفاظتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ پولیس کی تو موجیں لگ گئی ہیں۔موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے والوں کو پکڑ کر 500روپے سے 1000روپے تک رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیاجاتا ہے جبکہ رشوت نہ دینے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے جاتے ہیں۔انہی وجوہات کی بنا پر کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور کنٹرول میں نہیں آرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حقائق کے مطابق فیصلے و اقدامات کئے جائیں محض ڈنگ ٹپاؤ کام کرکے کارکردگی ظاہر نہ کی جائے۔
معمول