ملتان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجر‘ انتظامیہ آمنے سامنے‘ متعدد کو وارننگ

ملتان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجر‘ انتظامیہ آمنے سامنے‘ متعدد کو ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے تاجروں کو گزشتہ روز سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور ایس پی سٹی کی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

قیادت میں کی گئی۔بوہڑ گیٹ بازار کے دس تاجروں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا اور متعدد تاجروں کو وارننگ دے کرچھوڑ دیا گیا۔شہر کے دیگر علاقوں سے پانچ تاجروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ایس پی سٹی نے حسین آگاہی،حرم گیٹ اوراندرون شہر کی بڑی مارکیٹوں کاوزٹ کیا۔پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے اس موقع پر تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،کورونا وائرس سے بچاو کے لئے بنائے گئے ایس اوپیز پر ہرصورت عمل کرایا جائے گابازاروں میں مجمے لگانا وبائکو دعوت دینے کے مترادف ہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کہا کہ حکومت جو گائیڈ لائن دے گی انتظامیہ اس پر عمل کرے گی،انتظامیہ تاجربرادری کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے،حکومت کو تاجروں کے کاروبارکے حوالے سے سفارشات بھیجی گئی ہیں،اگر حکومت نے تاجروں کے ایس او پیز میں نرمی برتی تو انتظامیہ عمل کرے گی،عابدہ فرید نے کہا کہ تاجربرادری ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے اور انتظامیہ سے تعاون کرے اور قانون کو للکارنے سے گریز کرے۔

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -