24قرنطینہ سنٹرز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میپکو لائن سٹاف الرٹ‘ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ

  24قرنطینہ سنٹرز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میپکو لائن سٹاف الرٹ‘ ضلعی ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)وہاڑی اورساہیوال سرکلوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے قائم24قرنطینہ سنٹر زمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

ہدایت پر کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہونے والوں کے لئے قائم قرنطینہ سنٹر کو لوڈمینجمنٹ سے مستشنیٰ قراردیاگیاہے اورایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائن سٹاف کی تمام سنٹرز میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ میپکو کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ میپکوآپریشن سرکل وہاڑی کے زیر انتظام ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کو 11KVڈی ایچ کیو فیڈر سے بجلی کی مسلسل اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ خورشید انور سٹیڈیم میں قائم فیلڈ ہسپتال کو 11KVتیمورشہید فیڈر، یونیورسٹی آف ایجوکیشن قرنطینہ سنٹر کو 11KVسٹی 2اور سٹی3فیڈرز، بوریوالہ میں گورنمنٹ کالج بوائز ہوسٹل بوریوالہ کو 11KVسٹی2فیڈر، یونیورسٹی آف ایگری کلچر کو11KVفرید فیڈر، ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ کو 11KVمعصوم شاہ فیڈر، ڈاکٹر میاں حفیظ ہسپتال بوریوالہ کو 11KVسٹی4فیڈر، ٹی ایچ کیو میلسی کو 11KVسٹی فرسٹ فیڈر، کنال ریسٹ ہاؤس میلسی کو 11KVفدا فیڈر، ٹی ایچ کیو میلسی کو 11KVسٹی سیکنڈ فیڈر اور دانش سکول ٹبہ سلطان پور میں قائم قرنطینہ سنٹر کو11KVضیاء خان فیڈر سے بجلی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن ساہیوال سرکل کے زیر انتظام ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو 11KVڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال فیڈر سے بجلی کی مسلسل اور لگاتار فراہمی جاری ہے جبکہ حاجی قیوم ہسپتال ساہیوال کو 11KVسٹی2فیڈر، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ساہیوال کو 11KVسول لائن فیڈر، گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کو 11KVسٹی2اور کالج روڈفیڈرز،میڈیکل کالج ساہیوال کو 11KVمیڈیکل کالج فیڈر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پاکپتن کو 11KVپاورہاؤس فیڈر، ڈی پی ایس سکول پاکپتن کو11KVمیران شاہ فیڈر، ڈی ایچ کیو پاکپتن کو 11KVڈی ایچ کیو پاکپتن فیڈر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عارفوالہ کو 11KVگلشن اقبال فیڈر، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عارفوالہ کو 11KVگلشن اقبال فیڈر، ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالہ کو 11KVٹی ایچ کیو عارفوالہ فیڈر اور ڈی پی ایس سکول چیچہ وطنی کو 11KVنیوسٹی فیڈرسے بجلی کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

رابطہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -