ریلوے شعبہ انجینئرنگ‘ 7اہم پل مرمت اسس ٹنٹ انجینئر برج رپورٹ لیکر لاہور روانہ

  ریلوے شعبہ انجینئرنگ‘ 7اہم پل مرمت اسس ٹنٹ انجینئر برج رپورٹ لیکر لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)کوروناوئرس کے باعث مسافرٹرینوں کی بندش ریلوے شعبہ انجینئرنگ کیلئے خاصی فائدہ مندثابت ہوئی ہے۔شعبہ نے7اہم نوعیت کے پلوں کومرمت کرنے کیساتھ ساتھ(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

رنگ وروغن بھی کرلیاہے۔اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئربرج اشرف چوہدری مرمت کئے گئے برجوں کی مکمل رپورٹ لے کرہیڈکوارٹرروانہ ہوگئے ہیں۔ٹرین آپریشن بحال ہونے پرمسافرٹرین ان پلوں سیسوکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے گزرسکیں گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق بندٹرین آپریشن کافائدہ اٹھاتے ہوئیخانیوال اورساہیوال کے درمیان واقع پل نمبر436,451,401کوحبکہ خانیوالاورلودھراں کے درمیان براستہ قطب پور،جہانیاں برج نمبر97اے،77اور85کومرمت اوررنگ وروغن کاکام مکمل کرلیاگیاہے۔بتایاجاتاہے کہ مسافرٹریوں کی بندش کافائدہ اٹھاتے ہوئے شعبہ انجینئرنگ نے ان پلوں کے نئے آرسی بکس اورکنکریٹ پلیاں بنانے کے لئے ہیڈکوارٹرسے میٹریل بھی مانگ لیاہے۔تاکہ پلوں کو مکمل طورپرنئے پلوں کی طرح کردیاجائے۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئربرج محمداشرف چوہدری پلوں کی مرمتی رپورٹ کے ہمراہ ریلوے ہیڈکوارٹرلاہورروانہ ہوگئے ہیں۔جہاں وہ خودچیف انجینئراوپن لائن شاہ رخ خان افشارسے ملکرپلوں کی حالت مزیدبہتربنا۔ے کے لئے نئے آرسی بکس اورکنکریٹ پلی کی تعمیرکے لئے میٹریل کی ڈیمانڈبھی پیش کریں گے۔واضح رہے کہ مسافرٹرینوں کی بندش کافائدہ اٹھاتے ہوئے شعبہ انجینئرنگ اپنے سالہاسال سے مرمت طلب کاموں کوتیزی سے مکمل کررہاہے۔اس میں پلوں کی مرمت کوترجیح دی جارہی ہے۔
روانہ