کرونا معاملہ‘ شہری حکومتی اقدامات موثر بنانے میں تعاون کریں‘ خاور علی شاہ

    کرونا معاملہ‘ شہری حکومتی اقدامات موثر بنانے میں تعاون کریں‘ خاور علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) کرونا وائرس،عوام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدمیں غفلت نہ برتیں،حکومتی اقدامات کو موثر بنانے میں تعاون کریں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے پر مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کو بھی ”نمایاں کمی“ہونے پر اب اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی ورنہ حکومت عوام کی مشکلات بڑھانے والے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتے گی،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبرصوبائی(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ اور سید محمد رضا شاہ کے ساتھ علاقائی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے سلسلہ میں ملاقات کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ”سیاسی مقاصد“ کیلئے نہیں بلکہ کرونا وائرس کے تناظر میں مشکلات کے شکار عوام کو ”ریلیف“ فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات موثر بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے اور علاقائی تعمیر وترقی کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اوراس بات کو ممکنہ حد تک یقینی بنایا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متاثرین کو دی جانے والی مالی امداد کے عمل کی شفافیت کو ہر صورت برقرار جائے تاکہ مستحق افراد کو اپنا حق حاصل کرنے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خاور علی شاہ