ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ ہر طرف جل تھل‘ موسم خوشگوار

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ ہر طرف جل تھل‘ موسم خوشگوار

  

ملتان‘صادق آباد‘ وہاڑی‘ خانیوال‘ جام پور (سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہے ،موسم خوشگوار ہوگیا،دیہی علاقوں میں گندم کی کٹائی و گہائی کا عمل شدید متاثر،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش ہوگی۔اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ہوئی جس کے نتیجہ میں ہر طرف جل تھل ہوگیا جبکہ دن بھر بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا تاہم دوسری جانب مذکورہ بارش سے دیہی علاقوں میں گندم کی کٹائی و گہائی کا عمل شدید متا ثرہوا ہے او راس کا سلسلہ رک گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں ہونے والی بارش 12ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کے روز ملتان میں ہونے والی بارش کے دوران واسا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو چھٹی کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کے لیے طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا اس دوران ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے اور سڑک کے کناروں پر جمع بارش کے پانی کو مشینری کے ذریعے ہٹانے کا حکم دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کو تمام پمپ فل کیپسٹی کے ساتھ چلانے او لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فوری طور پر جنریٹرز استعمال میں لانے کی ہدایت کی اس دوران ایم ڈی واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر 10ملی میٹر، سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن پر 9 ملی میٹر، کڑی جمنداں 5ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 12ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جس پر ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیونے تمام سیوریج افسران کو شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے اور نکاسی آب کے حوالے موصول ہونے والی تمام شکایات کے ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بوسن روڈ سب ڈویڑن کی ٹیموں نے طوفان بادوباراں میں گرنے اور متاثرہونے والے2 پولز تبدیل کرکے خطرناک مقامات کی درستگی کردی۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور کی ہدایت پر ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویڑن انجینئرمحمد بلال کی سربراہی میں ٹیموں نے اڈابلوچاں بوسن روڈ پر دو مقامات پر تیز آندھی سے متاثرہونے والے11KVسٹرکچر پول اور پی سی پول کی تبدیلی کی۔ ایک سٹرکچر پول شہری آبادی میں طوفان بادوباراں سے متاثر ہوکر گرنے والا تھا جسے ٹیم نے ہنگامی بنیاد پر ہٹاکر اس کی جگہ نیاپی سی پول نصب کیا اور صارفین کو حادثات سے محفوظ بنایا جبکہ دوسرے پی سی پول کی بنیاد تیز آندھی سے کمزور ہوگئی تھیں اس کی جگہ نیا پی سی پول نصب کرکے صارفین و عوام سمیت میپکو ملازمین کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویڑن محمد بلال اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔ صادق آباد صبح سویرے ہلکی ہلکی بارش موسم خوشگوار ہو گیا ہے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا رمضان المبارک میں پہلی بارش سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش،بارش کے باعث گندم کی تیار فصل خراب ہوگئی،جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے سب سے زیاد ہ نقصان گندم کی فصل کا ہوا کسانوں کی پکی ہوئی گندم بری طرح خراب ہوئی جس سے کسانوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں جبکہ بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔خانیوال میں گزشتہ تین روز کی شدید گرمی کے بعد گرد آندھی کے ساتھ تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جس سے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔ جا م پور۔ کوٹلہ دیوان اور راجن پور سمیت دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش اور رم جھم جاری رہی روزہ داروں نے فرحت محوس کی۔ تفصیل کیمطابق جام پور۔ راجن پور۔ کوٹلہ دیوان ور دیگر علاقوں میں نویں روز ہ کے موقع پر موسم انتہائی شاندار رہا۔ وقفہ سے بارشیں اور رم جھم جاری رہی ہے۔ روزہ دار وں نے اللہ تعالی کی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنی مخلوق پر راضی ہے۔ امید کی جاتی ہے اس ماہ کی برکت کی وجہ سے کرونا جیسی بیماری کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ پاکستان سمیت پوری دینا میں دوبارہ رونقیں بحال ہو جائیں گی۔

بارشیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -