لودھراں‘ ملتان کیلئے 62کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کا منصوبہ منظور

    لودھراں‘ ملتان کیلئے 62کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کا منصوبہ منظور

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) جہانگیر ترین کی کوششو ں سے لودھراں کے لئے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے ایکنک اجلاس میں 12.43ارب کے لودھراں ملتان 62کلومیٹر طویل دورویہ سڑک کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ لودھراں ملتان این 5سیکشن میں 2فلائی اوورز،2انٹر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

چینج اور 4چھوٹے پل شامل ہیں۔میگاپراجیکٹس کی منظوری کے بعد اہلیان لودھراں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر لودھراں کے شہریوں اور پارٹی کارکنوں نے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیاہے اورا نہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے جبکہ ترجمان جہانگیر ترین کے مطابق جہانگیر ترین کی گزشتہ 6ماہ کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔ جہانگیر ترین کی مسلسل کوششوں سے ہی ا س میگا پراجیکٹ کا پی سی ون منظور ہوا اور بالاآخر وزیر خزانہ نے اس بڑے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -