بارتھی،ٹائی راڈ کھلنے سے ڈالے کی قلابازیاں‘ 6افراد زخمی

بارتھی،ٹائی راڈ کھلنے سے ڈالے کی قلابازیاں‘ 6افراد زخمی

  

وہوا‘ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) کوہ سلیمان بارتھی کے قریب مسافر ڈالہ کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ڈالہ قلابازیاں کھا کر الٹ گیا،چھ افراد زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے آر ایچ سی بارتھی ہسپتال منتقل کردیاتفصیلات کے مطابق کوہ سلیمان بارتھی کے علاقہ نزد لوپھانی دف میں تیزرفتار مسافر ڈالا کا ٹائی راڈ موڑ کاٹتے ہوئے ٹوٹ گیا جس کے سبب ڈالا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

قلابازیاں کھا کر الٹ گیاحادثہ کے نتیجہ میں ڈالہ میں سوار چھ افرادکالوخان، محمدامین،کریم بخش،مقصود احمد، بخت محمد، اور محمد آصف شدید زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد آر ایچ سی ہسپتال بارتھی منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -