ڈیرہ‘ انڈسٹریل اسٹیٹ کا پی سی ون فوری طور پر تیار کرنیکا حکم

  ڈیرہ‘ انڈسٹریل اسٹیٹ کا پی سی ون فوری طور پر تیار کرنیکا حکم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے مجوزہ سائٹ کا صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کے ہمراہ دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد رحمان،ریجنل ڈائریکٹر سلیم قیصران محکمہ ریونیو کے آفیسران اور چیمبر کے عہدیدار بھی موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ملک نے تمام متعلقہ آفیسران کو انڈسٹریل اسٹیٹ کا پی سی ون فوری طور پر تیار کر نے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرانا چاہتے ہیں تاکہ اس علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہواور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں ڈیرہ غازی خان میں تفصیلی وزٹ کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز،سابق کمشنر مدثر ریاض ملک نے تونسہ کا بھی دورہ کیا جہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا نئی عمارت کا کام چیک کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس خالد رحمن اور ریجنل ڈائریکٹرڈیرہ سلیم قیصرانی موجود تھے ایم ڈی مدثر ریاض ملک نے آرٹیزن ویلج کی جگہ کا معائنہ کیا اور جگہ کی نشاندہی کے احکامات جاری کئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وہوا میں گزشتہ دورہ کے حوالے سے وہوا کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے چھوٹے قرضہ جات جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور وہوا میں خواتین کے لئے دستکاری کی ٹریننگ کا حکم جاری کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تکمیل کے لئے تونسہ اور وہوا میں غریب دستکار کے لئے قرضہ سکیم شروع کر دی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر صبیح ذکاء،رحیم سرفراز اور خیر محمد بزدار بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -