ملتان: مختلف علاقوں میں چھاپے‘ 22افراد گرفتار‘ کارروائی شروع

ملتان: مختلف علاقوں میں چھاپے‘ 22افراد گرفتار‘ کارروائی شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار دکانیں کھولنے اور ڈبل سواری کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دکانیں کھولنے، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور شہریوں کے پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کرنے، پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے اور دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں ارشد، شاہ زیب، سلیمان، ریاست علی، ارسلان، جاوید، عامر، شہباز، محمد اکبر، الطاف حسین، محمد طارق، محمد سلیم، ا?صف، محمد عاشر، وکی، فیاض، طلحہ عمران، خرم، محمد نعیم، فرحان اور محمد نعمان کو گرفتار کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -