رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی جاں بحق‘ لاش ورثا کے حوالے

  رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی جاں بحق‘ لاش ورثا کے حوالے

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)بہنوئی کے قتل میں 6 سال سے زائد عرصہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں رہنے والا 72 سالہ قیدی طبیعت خراب ہونے پر دم توڑ گیا،انتظامیہ نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی صادق آباد کے علاقہ ٹبہ بلوچاں کا رہائشی 72 سالہ نواب علی ولد رحمت علی جو کہ بہنوئی کے قتل میں پولیس نے گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل کر دیا تھا،6 سال 5 ماہ کی جیل میں قید کاٹنے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

والا نوا ب علی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہو گئی،جیل انتظامیہ نے پوسٹمارٹم کے لئے نواب علی کی لاش شیخ زید ہسپتال منتقل کر دی اور بعدازاں پوسٹمارٹم ہو جانے پر میت تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -