ڈیرہ‘ زور دار دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان‘ تحقیقات شروع
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) تخریب کاروں کی طرف سے کوئٹہ روڈ کے نزدیک ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی زور دار دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ڈی پی او اختر فاروق، سی ٹی ڈی،ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سے کراچی ٹریک کو گدائی چونگی کوئٹہ روڈ کے نزدیک دھماکہ خیزمواد سے اڑا اڑا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق پولیس کی نفری (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ابتدائی طور پر تخریب کاری کا واقعہ لگتا ہے تاہم ریلوے پولیس، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور اس کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے گا ڈی پی او نے کہا کہ ٹرینیں بند ہو نے کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ادھرڈی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیئے ہیں موقع پر موجود عینی شاہد فیاض نے بتایا کہ وہ لوگ قریبی مسجد میں نماز عصر ادا کررہے تھے کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی اور عمارت لرز گئی اہل علاقہ دھماکہ سن کر دوڑ پڑے۔
تحقیقات