کرونا ٹیسٹ: نشتر ہسپتال کی پتھالوجی لیبارٹری میں سنگین بے ضابطگیاں، انتظامیہ کا نوٹس

        کرونا ٹیسٹ: نشتر ہسپتال کی پتھالوجی لیبارٹری میں سنگین بے ضابطگیاں، ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس دو دو روز تاخیر کا شکار ہونے لگی،رپورٹس پر لواحقین عدم تحفظ کا شکار ہیں شبہ میں دم توڑنے والے افراد کی میتیں دو دو روز تک وارڈز میں پڑی رہنا معمولبن گیا ہے ڈاکٹروں لواحقین میں جھگڑے بڑھ گئے ہیں،ڈی ایم ایس ایڈمن نے پتھالوجی لیبارٹری کی سستی اور غیر ذمہ داری کا پول کھول دیا،ایم ایس نے پروفیسر آف پتھالوجی کو شکایات دور کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کی پتھالوجی لیبارٹری میں کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ٹیسٹ ر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

پورٹس میں ہونے والی تاخیر کے باعث شبہ میں دم توڑنے والے بیشتر افراد کی میتیں دو دو روز تک وارڈز میں پڑی رہتی ہیں جبکہ اس دوران لواحقین انتظامی ڈاکٹروں سے جھگڑا کرتے ہیں،جبکہ بیشتر شبہ میں آئے مریضوں کے نمونے تک لینے کے لئے اکثر چوبیس چوبیس گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے،ان تمام معاملات پر ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر زاہد سنجرانی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال کو آگاہ کیا جس پر نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے پروفیسر آف پتھالوجی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتھالوجی لیبارٹری سے مختلف شکایات جن کا ڈاکٹر زاہد ذکر کیا باالکل درست ہیں،لیبارٹری سٹاف کی جانب سے کی جانے والی کالز کا بروقت جواب نہیں دیا جاتا،کورونا ٹیسٹ رپورٹس میں تاخیر لواحقین کا غم و غصہ بڑھاتی ہے،ٹیسٹ رپورٹس میں غیر معمولی تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ بسا اوقات لیبارٹری سٹاف سیمپل تک لینے سے انکار کر دیتا ہے،اس حوالے سے فوری ان شکایات کو دور کیا جائے۔ ادھر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے اور حفاظتی سامان دینے کے لئے ینگ ڈاکٹر ریفارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان کی سربراہی میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں کا دورہ کیا اس موقع پر وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو اور دیگر طبی عملے میں حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں،جبکہ ڈی ایچ کیو لودھراں میں ایم ایس نبیل سلیم کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا،اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر آصف حسین،ڈاکٹر زبیر رفیقی،ڈاکٹر شائق الرحمان،ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر شاکر حسین ہمراہ تھے،ڈاکٹر میاں عدنان کا کہنا تھا فرنٹ لائن پر لڑنے والے اپنے ان مجاہدوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہینگے۔

بے ضابطگیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -