حضرت سید ہ خدیجہ الکبری ؓ کا آج یوم وصال

  حضرت سید ہ خدیجہ الکبری ؓ کا آج یوم وصال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) اُم المومنین،اسلام کی خاتون اول حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہاکا یوم وصال آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح کبیروالا شہر اور (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

مضافات میں اُم المومنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہاکا یوم وصال آج عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ نبی کریم ؐ کے ایک شہزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے علاوہ باقی اولاد،جن شہزادگان حضرت قاسمؓ،حضرت عبداللہؓ اور شہزادیاں حضرت سیدہ زینبؓ،حضرت سیدہ رقیہؓ،حضرت سیدہ اُم کلثوم ؓ اور حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؓاُم المومنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہا سے پیدا ہوئیں۔اُم المومنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبیریٰ رضی اللہ تعالی عنہاکے کے یوم وصال کے موقع پر دینی مدارس،مساجد اور رہائشگاہوں پر قرآن خوانی کی جائے گی۔
یوم وصال