لاک ڈاؤن کے مسئلہ پر عمران خان یوٹرن لیتی حکمت عملی کے شکار ہیں‘ سید ذیشان اختر

  لاک ڈاؤن کے مسئلہ پر عمران خان یوٹرن لیتی حکمت عملی کے شکار ہیں‘ سید ذیشان ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے مسئلہ میں عمران خان اول دن سے یوٹرن لیتی حکمت عملی کے شکار ہیں۔کورونا وبائکے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

مقابلہ میں دہ کہتے کچھ اور عملاً فیلڈ میں کچھ اور ہورہا ہوتا ہے۔ اسی لیے یہ تاثر گہر ا ہوگیا ہے کہ وزیراعظم ریاستی امور سے بے دخل ہوچکے ہیں لیکن وفاقی حکومت نفاقی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔ یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں کورونا،لاک ڈاؤن اور ریاستی اداروں میں عدم سہولت کے شکار لوگوں کی مدد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر گر گئی ہیں لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اس شرح سے کم نہیں ہوئیں اوگرا جب قیمتیں بڑھانے کی سفارشات دیتی ہے تو حکومت من دعن مان لی جاتی ہے اب قیمتیں کم کرنے کی سفارشات کو نظر انداز کردیا ہے۔ تیل،بجلی،گیس کی قیمتیں جس قدر کم ہونگی کھپت بڑھے گی۔کاروباری سرگرمیاں ترقی کریں گی تو قومی خزانہ میں بھی پیسہ آئے گا۔صنعت تجارت عوام کا کچومر نکلے گا تو خزانہ بھی خالی ہوگا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -