حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی سے عوام فاقہ کشی پر مجبور‘ احمد یار ہنجرا

  حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی سے عوام فاقہ کشی پر مجبور‘ احمد ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری پیدا کرنے والے حکمران کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں، حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئی ہے، حکمرانوں کی نااہلی سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، غریب عوام بھوک کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی بھوک کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہوجائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت کورونا وائرس سے زیادہ عوام کے لیے خطرناک بن چکی ہے اوربے روزگاری اور مہنگائی کا تحفہ عوام کو دیا اور صبح شام بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر عوام کی کھوپڑیوں پر مہنگائی اور ٹیکس نچوڑنے کے لیے کوڑے برسارہی ہے، اس وقت کورونا وائرس خطرناک ہے لیکن اس سے زیادہ خطرناک چیز مہنگائی اور بے روزگاری ہے،عوام میں جو تبدیلی کا جو جنون تھا اب وہ جنون قبر میں سکون پر ختم ہوا ہے اور اب دن کی روشنی میں بھی عوام کو تارے نظر آتے ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے غریب عوام مارے مارے پھررہے ہیں اور بھوک کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں۔

مجبور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -