آزمائش کی گھڑی میں لوگوں کو ریلیف دنیا بڑی نعمت‘ مہندر پال سنگھ

  آزمائش کی گھڑی میں لوگوں کو ریلیف دنیا بڑی نعمت‘ مہندر پال سنگھ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیت صاف ہے اور وہ کورونا وائرس کے لاک ڈاون کے متاثرین(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

کی امداد کے لئے نیک نیتی کے ساتھ خدمت کر رہے ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کو ریلیف دینا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں ہم سب کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بعض عناصر اشیائے ضروریہ اسٹاک کرکے ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے، ایسے عناصر محض اپنے منافع کیلئے لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں جن کو نشان عبرت بنانا وقت کا تقاضا ہے،صوبہ بھر میں منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا اور ان کے سٹاک کو ضبط بھی کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کورونا کے لاک ڈاون کا خاتمہ ہوگا اور ہم پھر سے اپنی معاشی سرگرمیاں شروع کریں گے، عوام صبر کریں اور حکومت کا ساتھ دیں،حکومت کو بھی ان کی مشکلات کا احساس ہے اور وہ خود بھی چاہتی ہے کہ صوبہ کی معاشی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوں،غریب طبقے کو ریلیف ملے اور خوشحالی وسلامتی ہماری منزل ہو۔وقت اور صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت ان کے حق میں بہتر فیصلہ کرے گی۔

مہندر پال سنگھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -