محکمہ انہار‘ افسر کاشتکاروں کو لوٹنے کیلئے تیار‘ ٹیموں کو ہدایات مل گئیں

  محکمہ انہار‘ افسر کاشتکاروں کو لوٹنے کیلئے تیار‘ ٹیموں کو ہدایات مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گندم کی کٹائی کے بعدکپاس کی کاشت شروع ہوگئی محکمہ انہارکے افسران نے کاشتکاروں کو لوٹنے کے منصوبہ بنالیا۔ تفصیل کے مطابق بغدادسب ڈویژن انہار میں تعیناتعملے نے کرپشن کی(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ایک نئی مثال رقم کردی ہے پہلے سب انجینئرز کاشتکاروں سے ڈیل کرکے افسرکوحصہ دیتے تھے لیکن اس مرتبہ ٹیم میٹ اوربیلداروں پرمشتمل ہے وہ کاشتکاروں سے جاکرافسرکی بات کراتے ہیں کہ سب انجینئرز کوموگے توڑنے کی رقم نہ دی جائے وہ براہ راست بیلداروں کے ذریعے اسے پہنچائیں۔جبکہ سب انجینئرزکاشتکاروں کودھمکاتے ہیں کہ اگران کیساتھڈیل نہ کیا گیا تووہ قانونی کاروائی کیلئے تار دے دیں گے۔ اس طرح سب انجینئرز اورایس ڈی اوبغدادکے درمیان لوٹ مارکرنے کی رسی کشی جارہی ہے کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب، سیکرٹری انہارپنجاب اوردیگرارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں ایس ڈی او انہار محمدعثمان نے کہاکہ15 مئی کے بعدپانی کی ضرورت پڑنے پرموگے ٹوٹنے کاخدشہ ہے پھرحالات کے مطابق کاروائی کرینگے۔ ابھی کاشتکاروں کوپانی کی ضرورت نہ ہے۔
ہدایات