متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے مختلف شہروں میں آٹا تقسیم‘ 65فیصد کام مکمل

  متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے مختلف شہروں میں آٹا تقسیم‘ 65فیصد کام ...

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)متحدہ عرب امارات کے صدرو سلطنت ابو ظہبی کے فرما نرواایچ ایچ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

بھی رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں سندھ کے علاقہ گھوٹکی بلوچستان کے ضلع خاران و واشک اور پنجاب کے علاقے راجن پور، روجھان، ڈیرہ غازی خان، یزمان،صادق آباد، لیاقت پور اور رحیم یار خان کے مخصوص علاقوں میں مستحقین میں 20کلو گرام کے 1لاکھ50ہزار آٹے کے تھیلے تحفے کے طور پر تقسیم کرنے کے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اس سلسلہ رحیم یارخان میں ابوظہبی پیلس کی کالونی اور چولستان میں گھر گھر جا کر آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو،جبکہ کورونا وائرس کی وباء کے تحت سماجی فاصلے کابھی خصوصی طور پر خیال رکھا جا رہا ہے آٹے کے تھیلے وصول کر نے والوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر ایچ ایچ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی اچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر کی دعا کی اور پاکستان اور یو اے ای دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے آٹے کے تھیلے وصول کرنے والے گھروں میں موجود مردو خواتین کا کہنا تھا کہ وہ بے حد مشکور و ممنون ہیں کے سلطنت ابو ظہبی کے فرمانروا جوہرسال رمضان المبارک کے موقع پر ہمیں خوشیوں میں یاد رکھتے ہیں اور رمضان المبارک کے رحمت بھرے مہینے کے موقع پر آٹے کے تھیلے تحائف کی صورت میں بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں۔حکام کے مطابق آٹے کی تقسیم کا 65فیصد کام مکمل ہو چکاہے اور باقی ماندہ کام انشاء اللہ آئندہ چند روز مکمل کرلیاجائے گا۔

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -