مساجد میں کرونا بارے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے‘ عبدالخبیر آزاد

  مساجد میں کرونا بارے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے‘ ...

  

کبیروالا+اڈا جھلار مدینہ+بارہ میل(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) کورونا وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، رمضان کی برکا ت سے کورونا جلد ختم ہو جائیگا، آئمہ کرام عوام کو حفاظتی اقداما ت پر عمل کرنا یقینی بنائیں، ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کرمساجد کو ہر صورت شاد وآبا د رکھنا چا ہتے ہیں،مساجد میں کورونا بارے نافذحکو متی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، الشیخ آزاد ویلفیئر ٹرسٹ پورے ملک مین مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کررہا ہے، ان خیالا ت کا اظہار(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

خطیب بادشاہی مسجد لاہور علامہ عبدالخبیر آزادنے جامع مسجد السعید میں رفاہی تنظیم الشیخ آزاد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کر نے سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ تکلیف دہ امر ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی واحدانیت پر یقین نہ رکھنے والی قوموں کی عبادت گاہوں میں انکی عبا د ات کا آغاز اب تلاوت کلام پاک سے ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں تمام اہل اسلام کو لاک ڈاؤن میں پھنسے اپنے دینی بھائیوں کی مشکلات کا احساس کرتے انکی امداد کے لئے قدم بڑھانے آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کٹھن گھڑ ی میں مسلما ن قوم پوری طرح متحد ہے اور آج ہر مسلمانوں کا یقین کامل ہے کہ نصرت ایزدی کے ساتھ کورونا وبا ء کی جنگ میں جلد سرخرو ہوں گے، انہوں نے آئمہ کرام سے اپیل کی وہ اپنے خطبا ت کے دوروان مساجد میں عوام کو کورونا سے بچاؤ بارے جاری کردہ حکو متی ایس او پیز پر عمل درآمدکرنا یقینی بنائیں تاکہ مساجد کو شاد و آبا د رکھا جاسکے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ الشیخ آزاد ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے زیر انتظام پورے ملک میں مستحق خاندانوں میں راشن پہنچانے کا عمل جاری ہے جس دوران ہزاروں مستحق گھرانوں میں راشن پہنچادیا گیا اور انشاء اللہ یہ سلسلہ کورونا کے خاتمے تک جاری و ساری ر ہے گا۔

عبدالخبیر آزاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -