ملتان: کرونا میں مبتلا 3افراد تلاش کے بعد نشتر ہسپتا ل منتقل

      ملتان: کرونا میں مبتلا 3افراد تلاش کے بعد نشتر ہسپتا ل منتقل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ریپڈ ریسپانس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنیوالے تین افراد کو ڈھونڈ(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

نکالا اورکورونا وائرس کا شکار تینوں افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا،تفصیل کے مطابق ملتان کے رہائشی 29 سالہ سمیع اور امین جبکہ 74 سالہ محمود نے نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔لیبارٹری رپورٹ نے تینوں افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی تھی جس پر تینوں افراد نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔کورونا پازیٹیو ٹیسٹ کا پتہ چلنے پر ریپڈریسپانس ٹیم متحرک ہو گئی اورفوکل پرسن ڈاکٹرعطاء الرحمان کی قیادت میں ٹیم نے تینوں کو ٹریس کرکے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔جبکہ 74 سالہ محمود اور انکی اہلیہ کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،تینوں مریضوں کے کنٹیکٹس کی سکریننگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -